اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان علماء کونسل نے پاکستان کے عظیم ترین دوست متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیااور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔گذشتہ روز پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا نعمان حاشر ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا زبیر عابد، علامہ طاہر الحسن، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر عہدیداران کا مزید کہنا تھاکہ الشیخ خلیفہ بن زید النہیان پاکستان کے عظیم ترین دوست تھے جوکہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تسلیم کرتے تھے ان کے اتقال پر غم کے ان لمحات میں ہم اپنے برادراسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔