عدل و انصاف اور احسان اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی فردوس پارک سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ عدل و انصاف اور احسان اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہے۔ دنیا میں مختلف معاشروں اور علاقوں میں رہنے والے باشندوں نے صدیوں کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے علاقوں میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے قوانین بنائے اور انہیں رائج کیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان قوانین میں ترامیم ہوتی رہیں لیکن نبی کریم کے ذریعے اللہ پاک جو نظام قرآن پاک کی شکل میں نازل کیا اس کا معاملہ مختلف ہے۔ اللہ پاک چونکہ ہمارے خالق و مالک ہیں اور انسانی عادات ، مزاج اور نفسیات کو خالق سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا اس لیے زندگی گذارنے اور اپنے معاملات کو چلانے کے لیے اپنا آفاقی قانونی بھیجا اور رائج کرنے کا حکم دیا جس پر عمل کرنے اور چلے میں ہی انسان کی فلاح ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں انسان کے لیے اس میں رہنمائی اور اچھائی موجود ہے۔ بات سچے دل سے عمل کرنے اور اس نظام کو خود پر نافذ کرنے کی ہے۔ جس سے معاشرے پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور برکتیں اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...