عوام نے ن لیگ ‘ پیپلز پارٹی کی قیادت کا اصل چہرہ دیکھ لیا:یاسر اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنماچودھری یاسر اقبال گوپے را نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے آئندہ انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو عوام بری طرح مسترد کر کے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر وفاق سمیت تمام صوبوں میں برسر اقتدار لائیں گے تحریک انصاف قومی وحدت کی داعی اور قومی غیرت وحمیت اور خوداری کے تحفظ کی ضامن ہے جو پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اعلیٰ جمہوری اقدار کے فروغ کی جدوجہد کررہی ہے نواز لیگ نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے ہر الیکشن میں سندھ میں عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی ان جماعتوں کی جمہوریت دشمن قیادت سے مکمل چھٹکارا پانا ہوگا یہ ملکی سیاست کا سیاہ باب ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے  چودھری ندیم اسلم گادھی کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری مقصود گرداور ،نوید بٹ ، حیدر علی گادھی سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...