کامونکی(نمائندہ خصوصی) لالچ کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما الحاج شیخ نصیر احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اوریہ عظیم فریضہ سرانجام دینے والے دین اور دنیا دونوں کے فائدے کماتے ہیں۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اپنے معاشرے اور اس کے لوگوں کی خدمت کا موقع مل رہاہے،انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے جس کا اسلام میں بھی حکم دیا گیاہے،ہم میں بہترین وہ ہے جو دکھی انسانیت اور کمزور کی خدمت کرتاہے۔نہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ معاشرے کے کمزورطبقوں کی خدمت کرکے ایک فلاحی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔فلاحی اداروں کے قیام سے ہی معاشرے میں انسانیت کے جذبوں کو فروغ دیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت زندہ معاشروں کی پہچان ہے۔