لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات کا اعلان ملک میں کشیدگی اور تصادم کی فضا ختم کر سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی متحدہ اپوزیشن بڑے اصرار سے فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہی تھی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابات سے گریز کر رہی تھی۔ اب تحریک انصاف فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابات کے انعقاد سے گریز کر رہی ہے۔ بہتر یہ تھا کہ فریقین اس مسئلہ کو باہمی مذاکرات سے حل کر لیتے ۔