سری لنکن عدالت نے   راجا پاکسے  کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی 

May 14, 2022


کولمبو (این این آئی) سری لنکا کی عدالت نے شدید مالی بحران پر پھوٹنے والے پرتشدد عوامی مظاہروں اور ہنگاموں کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کے اتحادی سیاست دانوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے، ان کے بیٹے نمل اور 15 ارکان اسمبلی سمیت قریبی سیاسی اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں