لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کسی ہوائی جہاز کی سپیڈ کی طرح روزانہ اپنے جلسوں میں جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ مسلسل اپنے سیاسی مخالفین پر تو کیچڑ اچھالنے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر یہ بتانے کی جرات نہیں کرتے کہ اپنی چار سالہ حکومت میں انہوں نے اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق کتنا نیا پاکستان بنایا۔ کتنے لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں،کتنے لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دئیے ۔عوامی فلاح کے کتنے منصوبے انہوں نے بنائے، ان سب سوالوں کے جواب وہ اپنے جلسوں میں نہیں بتاتے وہ اس لیے نہیں بتاتے کہ انہوں نے سواے باتوں اور اپنے مخالفین پر الزام لگانے کے سوا چار سالوں میں کچھ نہیں کیا۔