صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈ م کرانے کا فیصلہ دینے کا اختیار نہیں: سپریم کورٹ


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلے میں لکھا ہے کہ صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا۔ سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں رہنمائی موجود نہیں۔ آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پر فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔  درخواست گزار اور ان کے وکلاء سے دو سوال پوچھے گئے۔ عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں۔ صدارتی نظام پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...