پولیس حکام کی عثمان بزدار سے پروٹوکول گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست


لاہور(نامہ نگار)پولیس حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی دو گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کیلئے دی گئی تھیں، محکمے کو گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...