گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں ارقم خاں اور سٹی صدرخالد عزیز لون نے 18مئی کو ہونیوالے جلسہ کیلئے 22ممبران پر مشتمل خواتین کی موبلائزیشن کمیٹی بنا دی جس میں کنوینئر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ ، ممبران میں سمیرا صدیقی ،زینب عمران رانا ، شبانہ بیگ ،تمکین نقوی ، سمیرا ابوبکر ، سونیا چوہدری ، نصرین ، ثناء ، زونیرہ صداقت ، سمیرا ساہی ، عظمہ کھرل ، سدرہ شہباز ، شہناز ظفر ، کرن ، تنسیم چیمہ ، تہمینہ مشتاق ، مناہل بیگ ، زینب عرفان ، آمنہ مہر اور اقراء جمیل شامل ہیں اس موقع پر شکیلہ سلیم رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں ہمیشہ سے اہم رول رہا ہے ہماری خواتین گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچا رہی ہیں 18مئی کے جلسہ میں خواتین کی کثیر تعداد دیکھنے میں نظر آئیں گی اپنی مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کو کہنا چاہتی ہوں کے عمران خان کے جلسہ میں شرکت کر کے اس امپورٹر حکومت کو بتا دیں کہ گوجرانوالہ کی خواتین کسی سے کم نہیں آپ جیسی باشعور خواتین ہی ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں
گوجرانوالہ جلسہ،پی ٹی آئی نے خواتین کی موبلائزیشن کمیٹی بنا دی
May 14, 2022