مریم نواز کی مبینہ ویڈیو ٹویٹ کرنے پر زلفی بخاری کیخلاف  درخواست پر سماعت  ملتوی 

May 14, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں مریم نواز کی مبینہ ایڈٹ شدہ ویڈیو  ٹویٹ کرنے پرزلفی بخاری کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی،  جعلی ویڈیو ٹویٹ کر کے مریم نواز کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ، وکیل استدعا ہے کہ عدالت زلفی بخاری اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف کارروائی کرے۔

مزیدخبریں