مسلم لیگ ن  الیکشن میں جانے سے قطعی خوفزدہ نہیں : اقبال گجر 

May 14, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتیں ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کر رہی ہیں ملک میں نئے عام انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے ہوگا مسلم لیگ ن  الیکشن میں جانے سے قطعی خوفزدہ نہیں ہے ترقی اور خوشحالی کا بہترین ریکارڈ صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عملی ایجنڈا کر عوام میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی اتحاد کے بارے میں الیکشن سے فرار حاصل کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں الزامات اور بے جا تنقید کی سیاست میں عوام اور پاکستان کا بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے تحریک انصاف نے سیاست کو تعصب اور بغض کے اظہار کا میدان بنا لیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔

مزیدخبریں