شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و کمبوہ اینڈ کمبوج ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمران عوام کے زخموں پرمرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑک رہے ہیں عام آدمی کادکھ دردکرپٹ عناصر نہیں صرف عمران خان جیسا سچا و باکردار اور عوام دوست سیاسی لیڈر ہی سمجھ سکتا اوران کامداوا کرسکتا ہے جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں کیا، وہ عام آدمی کی طاقت بنے اور غریب عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہ رخ ڈھوٹ کمبوہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت میں شریک اقتدار سیاسی پارٹیوں کی قیادت اقتدار کی ہوس میں اندھی ہوچکی ہے انکی پیسہ بنانے کی کوششیں تیز تر ہوچکی ہیں یہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خاطر نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں۔