لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں خیبر پختون خواہ ہزا رہ ڈویثر ن کے لا ئیو سٹاک پروفیشنلز کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے 5 روز سے جاری لا ئیو سٹا ک مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔ جس کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میںپرا جیکٹ منیجر ڈاکٹر محمد زعفران تر ک، ڈائر یکٹر ویٹر نری اکیڈمی ڈاکٹر محمد اکرام کے علا وہ شر کا کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی ایک نیشنل یونیورسٹی ہے جس میں ملک بھر کے دوسرے صو بو ں سے آنے والے پروفیشنلز اپنی پیشہ وارانہ طبی و تحقیقی مہا رتو ں کو اُ جاگر کرنے کیلئے فیلڈ سے متعلقہ عملی تر بیت حا صل کرتے ہیں نیز ٹریننگ کورس کے شر کا کو نصیحت کی کہ جو علم حا صل کیا ہے وہ سوشل میڈیا کے استعمال سے دوسرے پروفیشنلز تک بھی پھلا ئیں تا کہ زیا دہ سے زیا دہ امپیکٹ حا صل ہو سکے۔5 روزہ ٹریننگ کورس میںمویشیو ں کی رہنے کی جگہ، فارم ہا ئی جین و با ئیو سیکیو رٹی،انتظام و ما نیٹرنگ، جا نو رو ں کے چنا ئو ، جنر ل مینجمنٹ و دیکھ بھال سے متعلقہ مختلف مو ضو عات زیر بحث لا ئے گئے۔
لا ئیو سٹا ک مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،سرٹیفیکیٹس تقسیم
May 14, 2022