لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی۔ پنجاب اسمبلی کا 16 مئی کو ہونے والا اجلاس اب 30 مئی کو ہوگا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے رولز 25-B اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کی ہے۔ 16 مئی کو ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 6 اپریل کو ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوسکی۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کو 186 ارکان درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث اجلاس کو مسلسل التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔
سپیکر نے تاریخ تبدیل کر دی‘ پنجاب اسمبلی اجلاس 30 مئی کو ہو گا
May 14, 2022