اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آئین کا احترام ہر ادارے اور شخص پر لازم ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملک کو درپیش مسائل کو ایوان میں لایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر کا کردار قابل ستائش ہے۔