لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے ایسے استعفیٰ دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ یہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی۔