نجی ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل ‘ڈیڑھ کروڑ میں پلی بارگین منظور


لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )احتساب عدالت کے جج ملک ساجد علی اعوان نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں نیب سے پلی  بارگین منظور کر کے ملزم شفیق الرحمان کی حد تک کیس کو نمٹا دیا، ملزم شفیق الرحمان کی ایک کروڑ 48 لاکھ تین ہزار آٹھ سو کی پلی بارگین منظور ہوئی ، پراسکیوٹر اسد علی ملک نے ملزم اور نیب کے درمیان پلی بارگین کی رپورٹ پیش کی، گرینڈ ایونیو ہائوسنگ سوسائٹی مالکان پر شہریوں سے فراڈ کا الزام ہے،مرکزی ملزم ریاض احمد چوہان نے  پلی بارگین کرلی ہے، نیب ریفرنس احتساب عدالت نے ملزمان حافظ عرفان احمد، فیاض احمد ملک اور احسن احمد چوہان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن