لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے شہرکے مختلف علاقوں سے ملنے والی 7 نامعلوم نعشوں کی تدفین کر دی ہے ۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے ایک ،تھانہ سندرسے 2 ،تھانہ شاہدرہ سے ایک ،تھانہ شا ہدرہ ٹاؤن سے ایک،تھانہ لٹن روڈ کے علاقے سے ملنے والی2 نعشیں شامل ہیں ۔ 7 نامعلوم نعشوں کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی فاؤنڈیشن نے ان کی شہر کے مختلف علاقوں کے قبرستانوں میں امانتا تدفین کردی ہے۔
ایدھی فائونڈیشن نے7نامعلوم نعشوں کی تد فین کر دی
May 14, 2022