کالے شیشے ‘21ہزار گاڑیوں کے چالان ‘65مقدمات 

May 14, 2022


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کاکالے شیشوں والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔کالے شیشوں والی گاڑیوں کو کم از کم 2500 روپے جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ مہم کے دوران میں اب تک 21 ہزار کالے شیشوں والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے پر 65 مقدمات درج کروائے جاچکے ہیںکالے شیشوں پر ڈرائیور کا لائسنس بھی چیک کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں