مائرہ قتل کیس ‘مزید گواہان آج عدالت طلب

May 14, 2022


لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میںبیانات قلمبند  کرنے کیلئے مزید گواہان آج طلب کر لئے،گذشتہ روز ایک گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ، ملزمان طاہر جدون ،وسیم اور ظاہر جدون عدالت پیش ہوئے،  عدالت گواہان نذیر ،طارق ،شفیق اور ذولفقار سمیت نو گواہوں کے بیانات قلمبند کر چکی ہے، پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے،ملزمان نے مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کردیا گیا۔


،پراسیکیوشن مائرہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں