جنگ احدہتھیاروں کی نہیں ،جذبوں کی جنگ تھی،سید اظہار بخاری 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ جنگ احدہتھیاروں کی نہیں ،جذبوں کی جنگ تھی ،طاقت حق نہیں ، حق طاقت ہو تا ہے معرکہ احد میں دنیا کائنات کے سب سے بڑے سپہ سالار نبی پاک ؐ خود شریک ہوئے جس میں ان کے دندان مبارک شہید ہوئے ، اسلام کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں لیکن صلح و امن کی راہ میں فساد پھیلانے والوں کے خلاف جہاد ضروری ہے، آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا جہاد نہیں ،فسادو انتشارکہلاتا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے محمدی مسجد لالکڑتی میں جنگ اُحد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا  جنگ اُحد مسلمانوں کیلئے بہت بڑی آزمائش اور امتحان کا دن تھا ،اس غزوہ میں صادق الایمان مسلمان اچھی طرح پہچان لیے گئے ،موجودہ زمانہ کے نافرمان مسلمانوں کے لیے معرکہ اُحد ایک سبق ہے ، انہوں نے کہا کہ سنت رسول ؐ اور شریعت کا  بر ملا مذاق اُڑانے والے روشن خیال مسلمان غور کریں ، کہ نبی پاک ؐ کا ایک حکم ترک کرنے سے سچی قوم کو کیسی آزمائش سے گزرنا پڑا، نبی پاک ؐکی غلامی کامیابی کی ضمانت ہے، دُنیا ء کفرپر فتح حاصل کرنے کے لیے اطاعت رسولؐ بھی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...