اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکہ کی کمپنی سی ڈی ایم اسمتھ کے ایک وفد نے سینئر نائب صدر جیف مونٹیراکی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کیتھ ایف ولیمز ایسوسی ایٹ ڈیلیوری لیڈر برائے ایشیا پیسفک ریجن، طاہر شمشاد چیف آف پارٹی سی ڈی ایم سمتھ پشاور اور ڈاکٹر محمد طفیل چیف آف پارٹی،
انرجی انفراسٹرکچر مانیٹرنگ سروسز پروجیکٹ، سی ڈی ایم سمتھ اسلام آباد وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی ایم سمتھ امریکہ کے سینئر نائب صدر جیف مونٹیرا نے کہا پاکستان ان کے لیے ایک اہم ملک ہے اور ان کی کمپنی یہاں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر غور کر رہی ہے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے پاکستان سمیت دنیا کے ماحولیاتی اور انفراسٹریچکر شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سی ڈی ایم اسمتھ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے کہ سی ڈی ایم اسمتھ پانی، ماحولیات، نقل و حمل اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں مسائل حل کر کے شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان شعبوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ سی ڈی ایم سمتھ پاکستان میں ان شعبوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی تا کہ پاکستان بہتر اقتصادی ترقی حاصل کر سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی پاکستان کی معیشت میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کاوشوں میں سی ڈی ایم سمتھ کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گا
تا کہ ہمارے ملک میں ماحولیاتی اور انفراسٹر یکچرکے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔
ہماری کمپنی پا کستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت د ے گی، جیف مونٹیرا
May 14, 2022