اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹوک نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی رمضان مہم کا اختتام 'کے عنوان سے کیا جس نے ماہ مقدس کی روح کو سمیٹ کر صارفین کے درمیان ایثار اور خوشیاں باٹننے کا پیغام دیا۔ رمضان اور عید کے حوالے سے پانچ ہیش ٹیگز کے ذریعے چلنے والی اس مہم نے اس پاک مہینے کے دوران تقریباً 2.5 بلین ویوز حاصل کیے۔متحرک اور شاندار مہم میں اداکارہ عروہ حسین، گلوکار بلال خانTikTok تخلیق کار رومیسا خان اور ایمن زمان شامل تھے، پاکستان بھر میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں نے اس مہم کے لیے TikTok اشتہار کے ساتھ اپنے ویڈیوز کو جوڑ کر ایثار کا ایک سلسلہ بنایا جس نے رمضان کے دوران ان گمنام ہیروز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی عزت افزائی کی۔ایک اور ہیش ٹیگ، MaheRamzan# جس نے 675.5 ملین ویوز حاصل کیے، صارفین نے IftarKiTayyari# ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ رمضان فوڈ ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس نے 257.3 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔مہم کا اختتام ملک میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہوار میں سے ایک عید الفطر کے ساتھ ہوا۔ عید کے پرمسرت موقع کو منانے کے لیے، کمیونٹی نے EidKiKhushiyan# کو 268.3 ملین سے زائد بار استعمال کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایپ کے اندر موجود عید کے خصوصی اور دلچسپ فلٹرز سے محظوظ ہوئے۔رمضان مہم کے حصے کے طور پر، TikTok نے رزق فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی الحاق کیا اور پاکستان کے متعدد شہروں میں کامیابی سے راشن مہم چلائی۔
TikTok نے رمضان میںصارفین کو ایثار،خوشیاں باٹننے کا پیغام دیا
May 14, 2022