کراچی(سٹی نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع سینٹرل کی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ اسلامیہ فاروقیہ سیکٹر 9نارتھ کراچی میں ضلعی امیر مولانا عبدالرشید نعمانی کے زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کے گئے ۔اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر 19مئی جناع باغ کراچی میں ہونے والے تقدس حرمین شریفین جلسہ عام کی بھر پور کا میابی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دیا گیا۔اجلاس سے ضلعی پریس ترجمان نورسلیم، گل نصیب خان، مولانا سلطان محمود، مولانا عبد الرشید شیرازی، مولانا ملک عنایت اللہ، حبیب اللہ اندھڑ و دیگر نے خطاب کیا۔
جلسہ تقدس حرمین شریفین تاریخ رقم کرے گا،عبدالرشید نعمانی
May 14, 2022