ملتان (سپیشل رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ڈی پی او خانیوال اور ایس ایچ او تھانہ تلمبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیوانی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں قانون کے دائرے میں رہیں سفارش یا دباؤ کی بنیاد پر فریق مخالف کو ہراساں یا پریشان نہیں کیا جائے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں غلام مصطفی نے کونسل رانا آصف سعید کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ اسکا شہناز نامی خاتون سے جائیداد کا تنازعہ ہے وہ پولیس کے ذریعے اسے ہراساں کرتی ہے