ملتان( سپیشل رپورٹر )پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد عوامی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کی عوام نے امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے۔ امپورٹڈ حکمران نہ منظور‘ اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ حکمرانوں کو عمران فوبیا ہو گیا ہے۔اگر حکمران آج الیکشن کا اعلان کریں تو ان کی مقبولیت کا پول کھل جائے گا۔ 20مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ملتان میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ جنوبی پنجاب کا قلعہ ہے۔ ماضی میں بھی اس خطے میں تحریک انصاف کوبھر پور کامیابی دی اور مستقبل میں بھی بھر پور کامیابی سے نوازے گا۔ 20مئی کا عمران خان کا کامیاب جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کی راہیں متعین کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں یونین کونسل 27 پی پی 216 اور این اے 156 میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حفیظ سیال کے آفس آمدمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔