دکانداروں کو کنٹرول ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے‘ لیگی رہنما 


میاں چنوں (خبر نگار) مسلم لیگ ن میاں چنوں کے سینئر راہنماؤں کا اجلاس زیرصدارت  ملک مدثر عمران بھٹہ سٹی صدر منعقد ہوا مہمان خصوصی سینئر نائب صدر ضلع خانیوال منشاکھکھ تھے جس میں نواب عمریارخان نائب صدر، ڈاکٹر اسد شبیر چوہدری،شہباز احمد ملک، واصف ارشد،رانا واجد کے علاوہ دیگر کی شرکت۔
 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں ہر چیز مرضی کے ریٹ پر فروخت ہورہی ہے کنٹرول ریٹ پر دوکانداروں کو پابند کیا جائے اجلاس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعلی کی واضح ہدایت کے باوجود شہر میں پھل فروٹ سبزیوں کے ریٹ آسمان کو چھو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن