خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال کی سابق پرنسپل میڈم زینب مسعودکی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقادکیا گیاجس میں اساتذہ کرام، نان گزیٹڈسٹاف اور طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔صبح اسمبلی کے بعد میڈم زینب مسعود کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔تعزیتی اجلاس کی صدارت پرنسپل مسز انجم آصف نے کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک آئیڈیل مسلمان اور انسان تھیں‘صبروشکر ان کا شیوہ تھا‘ ادارے اور طالبات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح تھی۔