پولیو کے خاتمہ کیلئے والدین بچوں  کو قطرے پلوائیں: شفیق الماس


لودھراں(خبر نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیو کے خاتمے کی گھر گھر مہم 23مئی سے شروع  ہو رہی ہے۔والدین اپنے پیدائش سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ پاکستان سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار شفیق الماس یوسی ایم او یونین کونسل گنگے والا نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3میں منعقدہ انسداد پولیو کمیٹی  کے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ تعلیم ، علما، صحافیوں، لوکل گورنمنٹ ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شرکاء کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو پولیو مہم کی افادیت بارے آگاہی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن