چولستان میں خشک سالی سے ہر جاندار پریشان‘ نئے آبی ذخائر فوری تعمیر کرنیکی ضرورت: شیخ احمد رضا


خانیوال( خبر نگار)ٹیوٹا ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر شیخ احمد رضا نے کہا کہ چولستان میں خشک سالی کے باعث ہر جاندار پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے انتہائی خوفناک صورتحال ہے وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نئے آبی ذخائر تعمیر نہ کئے گئے تو آئندہ چند سالوں میں پاکستان پانی کی قلت کے حوالے سے خوفناک صورت اختیار کر جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ملک آج بدترین معاشی بحران اور پانی جیسی بنیادی ضرورت کی قلت سے دو چار ہے ۔

ای پیپر دی نیشن