لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ سیون سے دو ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے اور تمام فرنچائزز کو آئندہ ہفتے سٹیٹمنٹ بھجوا دی جائیں گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریزرو 15 ارب روپے ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل سیون سے نیٹ منافع تقریباً دو ارب روپے سے زائد کا ہوا ہے جبکہ 5 ٹیموں کو اچھا مالی فائدہ ہو گا۔پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کی تمام تفصیلات جلد فرنچائزرز کو موصول ہو جائیں گی، پی ایس ایل فائیو اور پی ایس ایل اکاؤنٹنگ نقصان 70 کروڑ روپے کا ہوا ہے، کرونا کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں، تقریباً ایک ارب کے اخراجات برادشت کیے۔اس وقت پی سی بی کے پاس 15 ارب روپے کے ریزروز ہیں۔ اس سے قبل مالی سال میں 12 ارب روپے تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 4 وینیوز پر ہوں گے جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔