لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سلیکٹر اور سابق اولمپین وسیم فیروز نے کہاہے کہ جاپان کیساتھ ہاکی کا فروغ چاہتے ہیں جس کیلئے حکومتی اور سفارتی ذرائع اور جاپانی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ جاپان سے ناصرف قومی سطح کی ہاکی بلکہ شہری اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کیساتھ کھیل کر پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔کراچی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا کہ اگر جاپان کے کھلاڑی پاکستان میں ہاکی لیگ میں شرکت کریں تو نئی نسل میں نہ صرف کھیل کے جزبے میں اضافہ ہوگا ۔
جاپان کے ساتھ ہاکی کا فروغ چاہتے ہیں: اولمپین وسیم فیروز
May 14, 2022