قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہر سابق ایم این اے ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وایم پی اے محمد توفیق بٹ،چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے نے وفد سمیت ملاقات کی،دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنان سے رابطے تیز کیے جائیں،مشکل گھڑی میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہنے والے کارکنان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کو مایوس نہیں کیا جائیگا۔ان کاکہنا تھا کہ ممبران اسمبلی مہنگائی کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ مہنگائی پر قابو پایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے،گھی،آٹے،چینی،چکن،دیگر اشیاکی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد ہوگا،آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائیگا،مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو،مجھے پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں موثر کی جائیں اور کرپشن کو ختم کیاجائے کیونکہ کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا'گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے عنقریب ترقیاتی کاموں کے جال بچھادینگے۔
مدثر قیوم ناہرا، توفیق بٹ،عبدالرحمن گجرکی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات، تبادلہ خیال
May 14, 2022