ٹرک ،ویگن حادثہ میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں: آصف رضا

May 14, 2022

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے حکم پر گزشتہ روز گوجرانوالہ روڈ پرکوٹ لدھا میں ہونے والے ٹرک اور ویگنوں کے حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ٹراما سنٹر حافظ آباد میں علاج معالجے کی جدید اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے اور اس سلسلہ میں ٹراما سنٹر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے ٹراما سنٹر میں زخمیوں کی عیادت کرنے اور علاج معالجے کی فراہمی کا جائزہ لینے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر میں داخل تمام زخمیوں کی باری باری عیادت کی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے ٹراما سنٹر میں زخمیوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو زخمیوں کو مکمل طور پرصحت یاب ہونے تک اور ان کی رشتہ داروں کو ٹراما سنٹر میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں