شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ترجمان علیم خان گروپ سابق صوبائی وزیر میاں خالدمحمود نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات قبل از وقت نہیں بلکہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے اس وقت ملک میں انتشار کی بجائے استحکام کی سیاست کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر پاکستان کو معاشی سیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہا کہ چار سالوں میں شیخوپورہ کے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرائے ہیں تاکہ ان علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی 140میں 500 سے زائد گلیوں کو پی سی سی کرایا گیا ہے بعض علاقوں میں سیوریج سسٹم ،پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے جبکہ رسول نگر ریلوے انڈر پاس پر بھی جلد کام شروع ہو گا انہوں نے کہاکہ اسی سال شیخوپورہ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔
اسوقت انتشار کی بجائے استحکام کی سیاست کی ضرورت ہے: خالد محمود
May 14, 2022