نصیرآباد(نامہ نگار) یوریا ،آٹا، گندم چینی کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جوائنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ تحصیلدار کامران خان رئیسانی ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ اے ڈی فوڈ شاکر اور صوبیدار ایف سی محمد رمضان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ عوام کے حقوق غبن کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے غیر قانونی طریقوں سے یوریا چینی کھاد اور آٹا اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے پولیس خفیہ راستوں پر چیکنگ کے لیے سخت کارروائی کرے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر نصیرآباد میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں سات رکنی کمیٹی یوریا آٹا گندم اور چینی اسمگلنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ٹول پلازہ اور نوتال کسٹم چیک پوسٹ پر ایف سی پولیس کسسٹم افسر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
گندم،آٹا،چینی اورکھاد کی غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اجلاس
May 14, 2022