گوادر (بیورو رپورٹ)گوادر کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے ڈی جی جی ڈی اے جناب مجیب الرحمان قمبرانی کے ہمراہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں روڈ سویپنگ مشین کا افتتاح کرکے جی ڈی اے انوائرمنٹ سیکشن کے حوالے کیا۔جی ڈی اے انوائرمنٹ ٹیم نے ایم پی اے گوادر کو اس نئی سویپنگ مشین کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مشین سڑک کے کنارے اور گلیوں سے ریت اور گندگی کو نکالنے، سڑک کو پانی چھڑکنے اور دھونے، سیوریج کی صفائی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورت حال کے لیے واٹر سپرے گن کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اس ہیوی مشین سے گوادر شہر کی صفائی کو مزید توسیع ملے گی۔اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف انجنیئر امان اللہ آسکانی ارشد کلمتی اور میر ز بیر کلمتی بھی موجود تھے۔