گوادر( بیورو رپورٹ )سہرابی وارڈ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ماہی گیر وں کے وفد نے ڈپٹی کمشنرگوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد رندسے ملاقات کی ۔ وفد نے بتایا کہ حالیہ دنوں جالے تقسیم کیے گئے تھے جس میں ہمارے لوگوں کو بالکل نظرانداز کیا گیا۔وفد کے دوستوں نے بتایا ھم گوادر کے قدیمی رہائشی و ماہی گیری شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود ہمیں سولرانجن جالے یا دیگر چیزوں کی تقسیم کے موقع پر ہمیں بالکل نظر انداز کیا گیا۔سہرابی وارڈ ویلفیئر سوسائٹی محلے کے تمام مسائل صاف پانی کے پائپ لائن سیوریج سسٹم سٹریٹ لائٹ ہیلتھ کے مسائل اور لوگوں کا معاشی تحفظ خود کر ے گی اب کسی اور کی بجائے ماہی گیروں کا سربراہ بنانے میں اپنی نمائندگی خود کریگا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ضرور اعتماد میں لیںگے تاکہ آپ کے علاقے کے لوگ مستفید ہوسکے۔وفد کے ساتھ سہرابی وارڈ ویلفئیر سوسائیٹی کے صدر ماسٹر غفور اور منیرکریم موجود تھے۔
ماہی گیروں کی ملاقات ، ڈپٹی کمشنر گوادر کومسائل سے آگاہ کیا
May 14, 2022