کابل(نیٹ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے دھماکے کے نتیجے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔
دھماکہ