ملتان (نمائندہ نوائے وقت)رائل ارچرڈ ملتان کے جنرل مینجر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں رائل آرچرڈ کا کوئی ہاؤسنگ منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کمپنی فی الحال ڈیرہ غازی خان میں رائل آرچرڈ کے نام سے کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملک عبد الروف نے کہا کہ کچھ عناصر ڈیرہ غازی میں دھوکہ دہی سے رائل آرچرڈ کا نام اور کمپنی لوگو استعمال کر کے سادہ لوح عوام کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں جنہیں کمپنی نے شناخت بھی کرلیاہے اور لیگل پراسس مکمل کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے ملک عبدالروف نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ڈیرہ غازی خان میں رائل آرچرڈ کے نام سے کوئی لین دین نہ کریں بصورت دیگر لین دین کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا ہماری کمپنی اور گروپ رائل ڈویلپرز اینڈ بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کسی لین دین کے ذمہ دار نہیں ہونگے۔ انھوں نے بار بار انویسٹر حضرات اور ڈی جی خان کے شہریوں پر زور دیا کہ رائل آرچرڈ کا ڈی جی خان میں کوئی منصوبہ نہیں ہے لہذا کسی کے دھوکے میں نہ آئیں اور نہ ہی اپنی جمع پونجی کا ضیاع کریں۔ رائل آرچرڈ ملتان کے کامیاب پراجیکٹ کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں دھوکہ باز افراد کا ایک ٹولہ سرگرم ہوا اور انہوں نے رائل آرچرڈ کا نام استعمال کر کے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ ملک رؤف نے ڈی جی خان کے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں رائل ارچرڈ گروپ کے بااختیار ڈیلر شبلی شب خیز غوری ہیں ان سے مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔