نشاط ملز : کمپنی کا منافع 13ارب روپے تک پہنچ گیا 

May 14, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار)نشاط ملز لمیٹڈ کی خالص آمدن رواں مالی سال میں 60.49فیصد بڑھ گئی ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران نشاط ملز نے 8.1ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن حاصل کی تھی۔ تاہم جاری مالی سال میں 31مارچ 2022ء تک نو ماہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 13ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران نشاط ملز کی بعدازٹیکس آمدن میں 4.9ارب روپے یعنی 60فیصد سے زائد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں