بیجنگ (اے پی پی)چین کے وسطی صوبہ ہینان سے غیرملکی تجارت میں 2022 کے ابتدائی 4 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 فیصد اضا فہ ہوا جو 267.74 ارب یوآن تقریباََ 39 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالرزتک پہنچ گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ صوبے کی مجموعی طور پر برآمدات 3.2 فیصد اضافہ سے تقریبا 164.6 ارب یوآن جبکہ درآمدات 8 فیصد اضافہ سے تقریباََ 103.2 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ہینان کی پروسیسنگ ٹریڈ اس کی غیرملکی تجارت کا 60 فیصد سے زائد تھی، جبکہ برآمدی حجم کا تقریبا 52.3 فیصد موبائل فونز پر مشتمل تھا۔ واضح رہے کہ صوبے کی جنوری سے اپریل کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ غیرملکی تجارت 22.7 فیصد بڑھ کر تقریبا 71 ارب یوآن ہوگئی ہے۔
وسطی چینی صوبہ ہینان: غیرملکی تجارت 71 ارب یوآن ہوگئی
May 14, 2022