اسلام آباد (اے پی پی) سونیری بنک لمیٹڈ نے 31 مارچ کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں917 ملین روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا ۔ اس عرصہ کے دوران بنک کی بعد ازٹیکس آمدن 543 ملین روپے رہی ۔سونیری بنک لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جنوری تامارچ کی سہ ماہی کے لئے سونیری بنک کی قبل از ٹیکس آمدن 1276 ملین روپے جبکہ خالص آمدن 782 ملین روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اس طرح سونیری بینک کے خالص منافع میں کمی کے باعث اس عرصہ کے لئے سونیری بینک لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی 0.7092 روپے کے مقابلہ میں 0.4921 روپے فی حصص تک کم ہوئی ہے۔