فالکن سٹی ریفرنس، شیخ شاہد جمال سمیت ملزمان سے تصفیہ کیلئے مہلت طلب

May 14, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر )احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے ریفرنس میں ملوث علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ملزم شیخ شاہد جمال سمیت دیگر کے خلاف فالکن سٹی ریفرنس میں گواہوں اسلم اور بشیر نے ملزمان سے تصفیہ کے لیے مہلت طلب کی جس پر سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی، اسی طرح القریش ریفرنس میں دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے گواہ اکمل سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، گرین فورٹ ریفرنس میں گواہ خالد ظفر اور عابد حسین پیش نہیں ہوئے جبکہ دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، ملزم حافظ نیاز کی بریت کی درخواست پر بحث ہوئی، پروفیسر بلاک ریفرنس میں دو گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید شہادت کے لیے مذکورہ تمام ریفرنسز پر سماعت 2 جون  تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مجتبیٰ کینال ریفرنس میں 4 گواہ پیش ہوئے جبکہ شہادت نہ ہوئی، ایک گواہ کا نیب کو دیا گئے بیان میں تضاد تھا جس پر پراسیکوٹر نے مہلت کی استدعا کی جس پر سماعت 9 جون تک سماعت ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں