ملتان (سپیشل رپورٹر )محبوب کو قدموں میں لانے کا جھانسہ دینے والے جعلی عامل ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے تینوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا۔، عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔مقدمہ میں الزام کیا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا ، یوٹیوب اور بینرز کے ذریعے محبوب کو قدموں میں لانے کا جھانسہ دیکر فراڈ کرتے تھے، خواتین کو جھانسہ دیکر انکی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔ گرفتار جعلی عاملوں میں محمد شہباز ، نوید اور عابد حسین شامل ہیں۔
محبوب قدموں میں لانیوالے 3جعلی عامل پکڑمیں آگئے
May 14, 2022