کوٹ ادو(خبر نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں جیب کترا گینگ سر گرم،مریضوں کی جیبیں صاف کرنے لگے گزشتہ روز بھی عادی جیب تراشوں نے ایک اور دکھی کی جیب پر ہاتھ صاف کردیا،نواحی موضع چوہدری کا رہائشی محمد رمضان عرف جانا بھٹی اپنے 13سالہ بیٹے محمد زین کی دوائی لینے کے لئے آیااور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر سانگھی کے کمرہ کے سامنے رش کی وجہ سے نامعلوم جیب کتروں نے اس کی جیب سے 30ہزار روپے نقدی نکال لی،واضح رہے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادومیں انتظامیہ کی غفلت کے باعث جیب کتروں نے ڈیرے ڈال رکھے جن میں خواتین اور مرد جیب کترے شامل ہیںلیکن اسپتال انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ اور پولیس ان جیب تراشوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔