ملتان (سماجی رپورٹر ) )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2022-21ء کے دوران پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 274ارب روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.8فیصد رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز اورآپریشنل سٹاف پرمشتمل ٹیموں کی جانب سے صارفین سے بلوں کی وصولیوں کے لئے مہم جاری ہے۔ڈائریکٹر کمرشل میپکواسد حماد کے مطابق جولائی2021ء تااپریل2022ء کے دوران ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے 60 ارب71کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوشرح100.1فیصد رہی ہے ۔ڈی جی خان سرکل میں 19 ارب 42 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.7فیصد، وہاڑی سرکل میں 23ارب12کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.3فیصد،بہاولپور سرکل میں 32 ارب 96 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100 فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 28ارب 38کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.9 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 33ارب 55 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.8فیصد،اور خانیوال سرکل میں 21 ارب83کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.6فیصدرہی ہے۔