ڈاکٹر کے بیٹے کا اغواء برائے  تاوان، سماعت 18 مئی تک ملتوی 


ملتان (سپیشل رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے مقامی ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت شہادت کے لیے 18 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق 4 جولائی 2021 کو مقدمہ نمبر 617 اغوا برائے تاوان درج کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق ملتان کے علاقے مختیار ٹاؤن سے تاوان کے لیے ڈاکٹر غلام شبیر کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے زین العابدین کو اغوا کیا گیا۔ جسے پولیس نے 6 جولائی کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ای پیپر دی نیشن