ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا،بلڈ بینک عملہ خون فروخت کرنے لگا

May 14, 2022


 بارہ میل(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں بلڈ بینک کا عملہ بلڈ فروخت کرنے لگا،مریضوں سے فی بلڈ بیگ تین سے چار ہزار روپے وصول کرنے لگے،مختلف این جی اوز سے عطیہ شدہ بلڈ بھی فروخت ہونے لگا،ایم ایس ہسپتال بھی مبینہ  برابر کی حصہ دار،بلڈ بینک لیبارٹری کے انچارج شکیل احمد اور ریاض دونوںپر  لوٹ مارکا الزام ہے مریضوں کے لواحقین سے بلڈ بیگ و دیگر ایکسٹرا سامان کی مد میں 1200 روپے وصول کیا جاتا ہے اور بعد میں وہ سامان کسی بھی میڈیسن کمپنی کے نمائندے کو اونے پونے فروخت کردیا جاتا ہے،اس سلسلے میں بلڈ انچارج شکیل احمد اور ریاض کی مریضوں کے ورثاء  سے رشوت وصولی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں شکیل احمد مریض کے ورثاء  سے ایک مرتبہ پچیس سو اور دوسری مرتبہ دوہزار وصول کررہا ہے،واضح رہے لیبارٹری انچارج شکیل احمد عرصہ  سے ایک جگہ پر تعینات ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

مزیدخبریں